Class Activity: Urdu Dr Grade 3E
کلاس 3E کے طلبہ نے اپنی اردو کلاس میں ایک شاندار ڈرامہ پیش کیا، جس میں یہ دکھایا گیا کہ کچرا ادھر اُدھر پھینکنا بری عادت ہے۔ بچوں نے عملی طور پر دکھایا کہ کچرا ہمیشہ ڈسٹ بن میں ڈالنا چاہیے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور یہ صحت مند زندگی کی کنجی ہے۔
اس کامیاب سرگرمی پر ہم محترمہ زاہدہ گل کی محنت اور رہنمائی کو سراہتے ہیں، جنہوں نے طلبہ کو نہایت خوبصورتی سے یہ سبق سکھایا۔
"صفائی اپنائیں، صحت مند زندگی پائیں"